لکی مروت؛ دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی گل محمد خان گن مین سمیت شہید

نامعلوم مسلح افراد نے ڈی ایس پی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، پولیس ذرائع –

لکی مروت: دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی گل محمد خان اپنے گن مین سمیت شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں رات گئے دہشتگردوں نے ڈی ایس پی لکی مروت گل محمد خان کی گاڑی پر حملہ کر دیا، انہوں نے ڈی ایس پی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی گل محمد خان اپنے گن مینوں سمیت شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے ایک گن مین کانسٹیبل نسیم گل سمیت شہید ہو گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک اور زخمی اہلکار کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا ہے جب کہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں