پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل سروے کی دوبارہ توثیق کا فیصلہ

نئے سروے اور انجینئرنگ ڈیزائن کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی، ذرائع پٹرولیم ڈویژن۔ فوٹو : فائل

پاکستان 18ارب ڈالر کے ممکنہ جرمانے سے بچنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہاہے
اسلام آباد: پاکستان نے 80 کلو میٹر پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل اس کے سروے کی دوبارہ توثیق کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل پائپ لائن سروے کی دوبارہ توثیق ہوگی کیونکہ اس منصوبے کا سروے اورانجینئرنگ ڈیزائن کافی پرانا ہے، نئے سروے اور انجینئرنگ ڈیزائن کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان 18ارب ڈالر کے ممکنہ جرمانے سے بچنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہاہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں