ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا آغاز23 اپریل سے سوئٹزرلینڈ میں ہوگا

ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 5 مرحلوں پر محیط ہوگی-

برن : (ویب ڈیسک ) ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا 67 واں ایڈیشن 23 اپریل سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا، سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شرکت کر یں گے۔ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 5 مرحلوں پر محیط ہوگی، سائیکل ریس 23 اپریل سے شروع ہوکر 6 روز جاری رہنے کے بعد 28اپریل کو اختتام پذیر ہوگی۔ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس میں یو اے ای ٹیم ایمرٹس کے برطانوی سائیکل سوار ایڈم یٹس اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1947ءمیں ہوا ، جو بیلجیئم کے سائیکل سوار کیٹیلیر نے جیتا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں