ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق

کسٹم کا عملہ معمول کے مطابق سڑک پر موجود تھا اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا،ایس ایچ او -فوٹو : فائل

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے
ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم کے چار اہل کار جاں بحق ہوگئے، فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن سگو میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے سڑک پر موجود کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ایس ایچ او درابن نے بتایا ہے کہ کسٹم کا عملہ معمول کے مطابق سڑک پر موجود تھا اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا، حملے میں چار کسٹم اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں ساتھ ہی سڑک پر موجود ایک بچی بھی جاں بحق ہوئی اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔
ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں