یوٹیلیٹی سٹورزپروزیراعظم ریلیف پیکیج جاری رکھنےکا فیصلہ

5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی برقرار ، چینی،آٹا،گھی،دالوں اورچاول پربی آئی ایس پی صارفین کوسبسڈی ملے گی-

اسلام آباد :وٹیلیٹی سٹورزپررمضان پیکیج ختم، وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی برقرار رہے گی، چینی،آٹا،گھی،دالوں اورچاول پربی آئی ایس پی صارفین کوسبسڈی ملے گی۔وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت ماہانہ تقریبا3 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، یوٹیلیٹی سٹورزپر بی آئی ایس پی صارفین کے لیےچینی کی قیمت 109روپے فی کلو ہوگی، بی آئی ایس پی صارفین کیلئے 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ بی آئی ایس پی صارفین کے لیے گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر کی گئی ہے، بی آئی ایس پی صارفین کو دالوں اورچاول پرفی کلو 25 روپے سبسڈی ملے گی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پروزیر اعظم پیکیج جون 2024ء تک جاری رکھنے کا پلان ہے، آئندہ مالی سال کیلئے وزیر اعظم پیکیج جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں