پنڈی اسٹیڈیم میں بارش،بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا

مودی نواز بھارتی میڈیا پرو پیگنڈے میں پیش پیش -فوٹو: پی سی بی

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پرو پیگنڈہ شروع کردیا۔
گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلا گیا پاک نیوزی لینڈ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا، جس کے باعث محض دو گیندوں کا کھیل ممکن ہوسکا۔شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہونےکیلئے آئے تھے تاہم اسٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے بھیگ گئے جس پر بھارتی میڈیا نے واویلا مچانا شروع کردیا ہے کہ ’’ایسے حالات میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیسے چیمپیئنز ٹرافی ہوسٹ کرے گا۔‘‘واضح رہے کہ سال 2025ء میں پاکستان کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی دی گئی ہے جبکہ بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کررہا ہے۔قبل ازیں بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستانی کی میزبانی میں ہونے والے چیمپئینز ٹرافی 2025ء کے ایونٹ میں اپنی ٹیم بھیجنے سے گریز کرے۔دوسری جانب ون ڈے ورلڈکپ 202ء کیلئے پاکستان نے اپنی ٹیم بھارت بھیجی تھی جبکہ بھارتی حکومت نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے جاری نہیں کیے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں