ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہمی کا وعدہ

فنڈز مختلف منصوبوں پر عمل درآمد اور رقوم کی ترسیل کیلئے فراہم کئے جائیں گے-وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ایشین انفراسٹرکچر بینک نے عالمی بینک کے ساتھ مل کر رائز ٹو پروگرام کیلئے 25 کروڑ ڈالر دیئے، پاکستان آئی ایم ایف سے بڑے اور طویل مدتی پروگرام کا حصول چاہتا ہے، زرمبادلہ ذخائر میں بہتری اور شرح تبادلہ مستحکم ہے
واشنگٹن: ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہمی کا وعدہ کر دیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمینٹ بینک کے صدر جین لیکون سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر خزانہ نے ملک کی معاشی صورت حال اور اشاریوں میں مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا۔صدر ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہمی کا وعدہ کیا، یہ فنڈز مختلف منصوبوں پر عمل درآمد اور رقوم کی ترسیل کیلئے فراہم کئے جائیں گے۔وزیر خزانہ نے سیلاب کے بعد فنانسنگ کی فراہمی پر بھی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایشین انفراسٹرکچر بینک نے عالمی بینک کے ساتھ مل کر رائز ٹو پروگرام کیلئے 25 کروڑ ڈالر دیئے، پاکستان آئی ایم ایف سے بڑے اور طویل مدتی پروگرام کا حصول چاہتا ہے، زرمبادلہ ذخائر میں بہتری اور شرح تبادلہ مستحکم ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا مہنگائی میں کمی اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، ٹیکس، توانائی شعبے اور حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات ترجیح ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں