عدالتی حکم پربشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنہ

بشریٰ بی بی کی شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنے کے دوران انڈوسکوپی کروائی جا رہی ہے،مشعال یوسفزئی-فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ مکمل کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا بھی ہسپتال میں موجود تھے جب کہ میڈیکل روم کے اندر اور باہر پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔
بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے دوران ہسپتال انتطامیہ کی جانب سے دیگر افراد کا داخلہ محدود کردیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھا کے مطابق ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں، اب رپورٹس کا انتطار ہے۔قبل ازیں بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی کی شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنے کے دوران انڈوسکوپی کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران احتساب عدالت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے دونوں کا طبی معائنہ کروانے کا حکم دیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں