پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن بحال

لاہور: پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا۔
ایئر لائنز ذرائع کے مطابق دبئی میں بارشوں کے باعث فضائی آپریشن متاثر تھا، 4 روز سے پاکستان سے یو اے ای فلائٹ آپریشن معطل تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی یومیہ 8 پروازیں دبئی جاتی ہیں، پی آئی اے کی 4 روز میں 31 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔
متحدہ عرب امارات میں حال ہی میں مسلسل تین دن تک گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارشوں کے پیشِ نظر متعدد شہر زیرِ آب آ گئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں