کراٹے کومبیٹ میں پاک بھارت فائٹرز آج مدمقابل ، مقابلے سے قبل شاہ زیب کا بھارتی کپتان کوتھپڑ

میزبانی سابق مکسڈ مارشل آرٹسٹ باس روٹن اور جارج سینٹ پیئر، یوٹیوبر مائیک مجلاک اور سلمان خان کریں گے-

دبئی : دبئی میں ہونے والے کراٹے کومبیٹ میں پاکستان اور بھارتی فائٹرز آج مدمقابل ہوں گے۔
دبئی میں ہونیوالے کراٹے کومبیٹ 45 کے مقابلے سے قبل قومی ٹیم کے کپتان شاہ زیب رند نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو اچانک تھپڑ جڑ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تھپڑ رسید کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی، البتہ ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاملے کو رفع دفع کردیا گیا ہے۔دبئی میں ہونیوالے کراٹے کامبیٹ 45 ایونٹ کی میزبانی سابق مکسڈ مارشل آرٹسٹ باس روٹن اور جارج سینٹ پیئر، یوٹیوبر مائیک مجلاک اور معروف بھارتی اداکار سلمان خان کریں گے۔ یاد رہے کہ 25 سالہ شاہ زیب رند نے رواں سال فروری میں میکسیکو سٹی میں کراٹے کمبیٹ 44 میں تیز ترین ناک آؤٹ کرنے کے بعد تاریخ رقم کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں