آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز کے سبب نئے ریکارڈز کا انبار لگ گیا

آئی پی ایل کی تاریخ کے 6 میں سے 5 بڑے ٹوٹل گذشتہ ماہ بنے -فوٹو: کرک انفو

دہلی: آئی پی ایل میں چھوٹی باؤنڈریز کے سبب حالیہ سیزن میں نئے ریکارڈز کا انبار لگ گیا۔
دہلی کیپیٹلز کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ نے اسی لیے موجودہ صورتحال کو بھیانک خواب سے تعبیر کیا تھا، ایونٹ میں متنازع فیصلے پلیئرز اور کوچز کے لیے پریشان کن ثابت ہوئے ہیں۔آئی پی ایل کی تاریخ کے 6 میں سے 5 بڑے ٹوٹل گذشتہ ماہ بنے، رواں برس اب تک 6 بار 240 کا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سج چکا، اس سے قبل کسی سیزن میں ایسا نہیں ہوا تھا، اب تک اسکورنگ ریٹ 9.42 رہا ہے، 2023 میں یہ 8.99 تھا، 2018ء میں 8.64کی اوسط سے رنز بنے تھے، 2022ء میں 8.54 جبکہ 2019ء میں 8.41 کی اوسط سے رنز اسکور ہوئے تھے۔امپیکٹ پلیئر کا قانون گذشتہ برس متعارف کرایا گیا تھا، جس میں دوران میچ کسی بھی مرحلے پر ٹیم کسی بھی ممبر کا متبادل سامنے لاسکتی ہے،اس سے بھی مسائل بڑھے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں