لاہور میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی مظاہرین کا شور شرابا

لاہور کے مقامی ہوٹل میں 5 ویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کا آغاز،غیر ملکی سفارتکاروں سمیت معروف شخصیات شریک-

لاہور : انسانی حقوق کی کانفرنس میں فلسطین کے حامی نوجوانوں نے جرمن سفیر کی تقریر کے دوران رکاوٹیں ڈالیں اور غزہ کے عوام کی حمایت میں نعرے لگائے۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں 5 ویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کا آغاز ہوگیا جس میں غیر ملکی سفارتکاروں سمیت معروف شخصیات شریک ہیں۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس کے تقریر شروع کرتے ہی شرکاء میں سے چند نوجوانوں نے اٹھ کر اونچی آواز میں مکالمہ شروع کردیا۔


طالب علموں کی جانب سے غزہ اور فلسطین کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ نوجوانوں نے فری فری فلسطین کے نعرے لگائے۔ اونچی آواز میں بولنے پر جرمنی کے سفیر خود پر قابو نہ رکھ سکے اور نوجوانوں کو ڈانٹ دیا۔ کانفرنس کے منتظمین نے فلسطین کے حق میں بات کرنے والے نوجوانوں کو انسانی حقوق کانفرنس سے نکال دیا۔
https://x.com/ArafatMazhar/status/1784122108005453942
سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی بڑی یونیورسٹیوں میں اس ہفتے فلسطین کے حق میں احتجاج پر لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، عاصمہ جہانگیر آمریت کے خلاف کھڑی ہوتی رہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں