شعیب اختر کا ورلڈکپ ٹرافی کے ہمراہ آٹو رکشہ پر اسٹیڈیم کا چکر

لاہور سے پہلے ٹرافی نے اسلام آباد اور ایبٹ آباد کا ٹور کیا تھا- فوٹو: پی سی بی

لاہور: ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی کردی گئی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں ٹی 20 میچ کے دوران اننگز بریک میں ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم کی سیر کرانے کیلئے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر موجود تھے، انھوں نے آٹو رکشہ پر چمچماتی ٹرافی کے ساتھ اسٹیڈیم کا چکر لگایا، تماشائیوں نے اس کا بھرپور استقبال کیا۔لاہور سے پہلے ٹرافی نے اسلام آباد اور ایبٹ آباد کا ٹور کیا تھا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے شروع ہوگا، امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ میزبان ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں