لاہور کے ہسپتال میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا

اہل علاقہ نے شکایت کی کہ بار بار کال کرنے پر بھی تھانہ شاہدرہ پولیس فورا نہ پہنچی-

لاہور: تھانہ شاہدره 25 نمبر اسٹاپ پر نجی ہسپتال میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا۔
موٹر سائیکل سوار 6 ڈاکو اسلحہ لیکر نجی ہسپتال میں گھسے۔ انہوں نے گلی میں کھڑی خواتین اور افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا۔
ڈاکوؤں نےہسپتال میں مریضوں اور اسٹاف کو بھی لوٹ لیا۔ چھ ڈاکو نجی ہسپتال میں لوٹ مار کرتے ہوئے مریضوں کا کھانا بھی کھاتے رہے۔ اہل علاقہ نے شکایت کی کہ بار بار کال کرنے پر بھی تھانہ شاہدرہ پولیس فورا نہ پہنچی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں