ٹی20 ورلڈکپ،بازید خان نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا

سابق کرکٹر نے اپنے اسکواڈ میں محمد حارث اور عامر جمال کو موقع دیا –

سابق کرکٹر و معروف کمنٹیٹر بازید خان نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا انکشاف کردیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پانچویں ٹی20 میچ کے آغاز سے قبل اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کرتے ہوئے سابق کرکٹر بازید خان نے فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کے طور پر محمد حارث جبکہ محمد رضوان کو انکے بیک اَپ کے طور پر اسکواڈ میں جگہ دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تیز اسکور کرنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، کیونکہ وہ پاور پلے میں باؤلرز پر اٹیک کرے گا، جس سے ٹیم کو اچھا آغاز ملنے کی توقع ہے۔باؤلنگ میں بازید خان نے عماد وسیم، شاداب خان، ابرار احمد، آل راؤنڈر افتخار احمد اور صائم ایوب کی موجودگی میں اٹیک کو مضبوط کہا جبکہ فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر کی حثیت سے عامر جمال کو اپنے اسکواڈ میں جگہ دی۔
بازید کا 15 رکنی اسکواڈ:کپتان بابراعظم، محمد رضوان، محمد حارث، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، فخر زمان، صائم ایوب، عماد وسیم، ابرار احمد، عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور حارث رؤف

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں