کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

مال مہنگا مل رہا ہے جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے ریٹس پر گوشت فروخت نہیں کرسکتے،دکاندار-فوٹو : فائل

کوئٹہ: بلوچستان میں پولٹری مالکان کی ہڑتال کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے سرکاری نرخ نامے پر مرغی یا گوشت کی فراہمی کرنے سے انکار کرتے ہوئے مسلسل پانچ روز سے ہڑتال کی جارہی ہے، جس کے باعث تقریبا دکانیں بند ہیں۔کاسی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کچھ دکانوں پر برائلر کا گوشت بلیک میں 1000 سے 1200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں پیچھے سے ہی مال مہنگا مل رہا ہے جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے ریٹس پر گوشت فروخت نہیں کرسکتے، حکومت نے جو نرخ نامہ دیا وہ ہماری دسترس میں نہیں ہے۔مرغی کا گوشت دستیاب نہ ہونے اور بلیک میں ملنے کی وجہ سے خریدار پریشان ہیں اور انہوں نے حکومت سے سرکاری نرخ نامے پر اشیاء کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں