صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024ء کی منظوری دے دی
بل 2024ء قومی اسمبلی سے 29 اپریل 2024ء کو پاس ہوا، صدر نے ترمیمی بل کی منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی-
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024ء کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024ء کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی، ترمیمی بل کا مقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق قوانین میں ترامیم لانا ہے۔ترمیمی بل کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء کے سیکشن 30 ڈی ڈی ڈی، 43، 45 بی، 46 اور 47 میں ترامیم کی گئی ہیں، ترمیمی بل کی مدد سے وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005ء کے سیکشن 29، 33، 34 اور 38 میں ترامیم کی گئی ہیں۔انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے سیکشن 122 اے، 124، 126 اے، 130، 131، 132، 133 اور 134 اے میں ترامیم کی گئی ہیں۔ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024ء قومی اسمبلی سے 29 اپریل 2024ء کو پاس ہوا تھا، صدر مملکت نے ترمیمی بل کی منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔




