قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
سیریز 2 ٹیسٹ 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز پر مشتمل ہوگی (فوٹو: فائل)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورۂ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
لاہور:دورہ جنوبی افریقا کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
ڈربن، سنچورین اور جوہانسبرگ 10 سے 14 دسمبر تک ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کریں گے، ون ڈے میچز 17 سے 22 دسمبر تک کیپ ٹاؤن اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25 – 2023ءکے 2 ٹیسٹ میچز سنچورین (26 تا 30 دسمبر) اور کیپ ٹاؤن (3 تا 7جنوری) میں ہوں گے۔قومی ٹیم 19 نومبر کو آسٹریلیا سے واپسی کے بعد 2 دسمبر کو ڈربن کے لیے روانہ ہوگی۔ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کو 4 سے 18 نومبر تک 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔8 جنوری کو اپنا افریقن ٹور مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں 3 ملکی ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرے گی جس کے بعد پاکستان میں 8 ٹیموں کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء ہوگی۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دوروں سے قبل پاکستان، بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی بالترتیب 2 اور 3 ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا اس کا مطلب ہے کہ وہ اگست 2024 سے جنوری 2025 تک 6 ماہ کے عرصے میں 7 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 6 ٹی20 میچز کھیلے گا۔یہ پاکستان کا 95-1994ء کے بعد جنوبی افریقہ کا ساتواں ٹیسٹ دورہ ہوگا، پاکستان نے وہاں 2 ٹیسٹ میچ جیتے ہیں۔ پہلا ٹیسٹ ڈربن میں 98-1997ء میں اس نے 29 رنز سے جیتا تھا۔ دوسری مرتبہ ٹیسٹ جنوری 2007ء میں سینٹ جارج پارک پورٹ الزبتھ میں جیتا تھا جس میں انضمام الحق پہلی اننگز میں 92 رنز ناٹ آؤٹ بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے آخری 3 میں سے 2 سیریز 2013-14 اور 2020-21 میں جیتی ہیں جبکہ جنوبی افریقہ نے 2002-03 (4-1)، 2006-07 (3-1)، 2012-13 (3-2) اور 2018-19 (3-2) میں کامیابی حاصل کی تھی۔
ٹور شیڈول۔10 دسمبر۔ پہلا ٹی20 انٹرنیشنل۔ ڈربن ۔13 دسمبر – دوسرا ٹی20 انٹرنیشنل سنچورین14 دسمبر ۔تیسرا ٹی20 انٹرنیشنل۔ جوہانسبرگ
17 دسمبر – پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ۔ پارل.19 دسمبر – دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل۔ کیپ ٹاؤن22 دسمبر ۔ تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل۔ جوہانسبرگ.26 تا 30 دسمبر – پہلا ٹیسٹ ۔ سنچورین.3 تا 7 جنوری – دوسرا ٹیسٹ ۔ کیپ ٹاؤن




