پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300شکار مکمل
شاہین اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 113 جبکہ ون ڈے کرکٹ میں 104 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں- فوٹو: گیٹی
ٕشاہین آفریدی پہلے اوور میں 50 وکٹیں لینےوالے دنیا کے پہلے بولر بن گئے
کراچی: شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300شکار مکمل کرلیے۔
پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300شکار مکمل کرلیے، انھوں نے یہ سنگ میل آئرلینڈ سے جاری سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں عبور کیا، انھوں نے 49 رنزکے عوض 3 پلیئرز کو میدان بدر کیا۔جبکہ شاہین آفریدی پہلے اوور میں 50 وکٹیں لینےوالے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں.شاہین کی 300 وکٹیں 145 انٹرنیشنل مقابلوں میں مکمل ہوئیں، شاہین اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 113 جبکہ ون ڈے کرکٹ میں 104 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ مختصر فارمیٹ میں ان کے شکار کی تعداد 84 ہے۔
Load/Hide Comments




