امریکی ریاست الاباما میں تقریب کے دوران فائرنگ، 3 شہری ہلاک، 15 شدید زخمی

ریسکیو عملے نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، متاثرین میں اکثر کی حالت تشویشناک ہے-

نیویارک: امریکا میں تقریب کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ 15 کے قریب شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ امریکا کی ریاست الاباما میں پیش آیا جہاں مئی ڈے کے حوالے سے تقریب جاری تھی کہ اس دوران مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، گولیاں لگنے کے نتیجے میں 3 شہری موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 15 زخمی ہوئے۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا، ریسکیو عملے نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، متاثرین میں اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں