وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بدھ کو تہران روانہ ہوں گے-فوٹو: فائل

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف دو روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے بدھ کو تہران روانہ ہوں گے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر ابراہیم جلیسی کی شہادت پر قرارداد ایوان میں پیش کردی گئی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو ایران روانہ ہوں گے اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیاں اور گورنر تبریز 19 مئی کو صوبہ شمالی آذربائیجان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ بدھ کو تہران میں ادا کی جائے گی جہاں دنیا بھر سے مسلم ممالک کے قائدین نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں