مظفر گڑھ میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 5 مرد 3خواتین 2 بچے اور ایک بچی شامل ہے-فوٹو: اسکرین گریپ

کوٹ ادو: چوک سرور شہید پر مسافر وین کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں ایم ایم روڈ محمد والا کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چوک سرور شہید منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 مرد 3 خاتون 2 بچے اور ایک بچی شامل ہے۔پولیس نے بتایا کہ مسافر وین میں سوار افراد کا تعلق ملتان کی بستی لاڑ اور ایک ہی خاندان سے تھا، وہ ملتان سے بھکر اپنے رشتے داروں سے ملاقات کیلئے جارہے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں