الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر

الیکشن کمیشن کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق کام کرتا رہے گا-فوٹو:فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات پر کیس 23 جولائی بدھ کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔
جبکہ الیکشن کمیشن نے ایک سیاسی پارٹی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کو مسلسل بے جا تنقید کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے تنقید کو مسترد کردیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کمیشن سےاستعفیٰ دینے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔کمیشن کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق کام کرتا رہے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں