صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
محکمہ داخلہ پنجاب نے امن و امان کی صورتحال کو وجہ قرار دیتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی تھی-فوٹو : فائل
ایک سیاسی جماعت کے پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے دفعہ 144 لگائی گئی،استدعا کی گئی کہ عدالت دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلے تک دفعہ 144کا نفاذ معطل کیا جائے،درخواست گزار
لاہور:اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سےصوبہ پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
دائر درخواست میں پنجاب حکومت، ہوم سیکریٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنرز کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزار کے مطابق پنجاب میں دفعہ 144کا نفاذ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا، ایک سیاسی جماعت کے پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے دفعہ 144 لگائی گئی۔استدعا کی گئی کہ عدالت دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلے تک دفعہ 144کا نفاذ معطل کیا جائے۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنے کی کال پر گزشتہ روز محکمہ داخلہ پنجاب نے امن و امان کی صورتحال کو وجہ قرار دیتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی تھی۔




