ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان
ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ، نئی قیمت 237 روپے مقرر کر دی گئی ہے،عرفان کھوکھر ن-فوٹو: فائل
گھریلو سلنڈر 27روپے اور کمرشل سلنڈرمیں 103روپے مہنگا کیا گیا ہے، ایل پی جی کی سرکاری پیداواری قیمت میں 2,279 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ کیا گیا ہے،چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان
لاہور: چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں ہے، ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے اور فی کلو قیمت 237 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔گھریلو سلنڈر 27روپے اور کمرشل سلنڈرمیں 103روپے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر2797 روپے میں فروخت کیا جائے گا جبکہ کمرشل سلنڈر10656 روپے کی جگہ10760 روپے میں دستیاب ہوگا۔عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری پیداواری قیمت میں 2,279 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ کیا گیا ہے۔




