نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ 14اگست سے آپریشنل کیے جانے کا امکان

کراچی سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بطور پہلی پرواز لینڈ کرے گی-فائل: فوٹو

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں جس پر ایئر بس 380 سمیت دیگر بڑے طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں،نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محتاط اندازے کے مطابق 54ارب 98کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے
گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا اہم منصوبہ ہے۔ چین کے اشتراک سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ تعمیر کیا ہے
کراچی / کوئٹہ: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 14اگست سے آپریشنل کیے جانے کا امکان ہے جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
ایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ ممکنہ طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔کراچی سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بطور پہلی پرواز لینڈ کرے گی۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محتاط اندازے کے مطابق 54ارب 98کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں جس پر ایئر بس 380 سمیت دیگر بڑے طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں۔گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا اہم منصوبہ ہے۔ چین کے اشتراک سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ تعمیر کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں