چیمپئینز ٹرافی 2025ء،ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا
10 مارچ کو فائنل کیلئے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے،ایونٹ کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے -فوٹو: ویب
آخری بار چیمپئنز ٹرافی سال 2017ء میں کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی
میگا ایونٹ سے قبل پاکستان 8 سے 14 فروری تک نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل سہ فریقی سیریز کی میزبانی کرے گا جس کے تمام میچز شیڈول ہیں
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025ء کیلئے ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا۔
کرک بز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی 2025ء کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کیلئے ڈرافٹ شیڈول جاری منظر عام پر آگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 سے 18 فروری تک سات دن کا وقفہ ‘سپورٹ پیریڈ’ کے طور پر مختص کیا گیا ہے، جس میں ٹیمیں وارم اَپ میچز میں حصۃ لیں گی جبکہ میڈیا اور تشہیری سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔اسی طرح 10 مارچ کو فائنل کیلئے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔آخری بار چیمپئنز ٹرافی سال 2017ء میں کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔دوسری جانب میگا ایونٹ سے قبل پاکستان 8 سے 14 فروری تک نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل سہ فریقی سیریز کی میزبانی کرے گا جس کے تمام میچز شیڈول ہیں۔
ڈرافٹ شیڈول:پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ؛ 19 فروری.بنگلادیش بمقابلہ بھارت؛ 20 فروری.افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقا؛ 21 فروری
انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا؛ 22 فروری.نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت؛ 23 فروری.پاکستان بمقابلہ بنگلادیش؛ 24 فروری.انگلینڈ بمقابلہ افغانستان؛ 25 فروری.آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا؛ 26 فروری،بنگلادیش بمقابلہ نیوزی لینڈ؛ 27 فروری.آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان؛ 28 فروری.پاکستان بمقابلہ بھارت؛ تکم مارچ.انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا؛ 2 مارچ.پہلا سیمی فائنل؛ اے ون بمقابلہ بی ٹو.دوسرا سیمی فائنل؛ بی ون بمقابلہ اے ٹو.فائنل؛ اتوار، 9 مارچ.پیر، 10 مارچ، ریزرو ڈے




