نواز شریف کو مری میں مداحوں نے روک لیا، تصاویر بنوائیں

متوالے نے نواز شریف سے اچانک ملاقات اور ان کے ساتھ تصاویر کھنچوانے کو معجزہ قرار دے دیا-فوٹو: ویڈیو گریب

نواز شریف کی ہدایت پر ان کی گاڑی روک دی گئی،بچوں سمیت فیملی کے تمام اراکین نے گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر براجمان نواز شریف کے ساتھ تصاویر بنوائیں

لاہور: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو مری میں انکی مداح فیملی نے روک لیا اور تصاویر بنوائیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی مداح فیملی نے مری میں بارش کے دوران گاڑی روکنے کی درخواست کی جس پر نواز شریف کی ہدایت پر ان کی گاڑی روک دی گئی۔بچوں سمیت فیملی کے تمام اراکین نے گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر براجمان نواز شریف کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔مسلم لیگ ن کے متوالے نے نواز شریف سے اچانک ملاقات اور ان کے ساتھ تصاویر کھنچوانے کو معجزہ قرار دے دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں