جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، دھرنا مؤخر
جماعت اسلامی کے مطالبات پر عمل درآمد کے لیے معاہدے طے پا گیا ہے، دھرنا مؤخر کررہے ہیں ختم نہیں،حافظ نعیم الرحمان
راولپنڈی: جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 14 روز سے جاری دھرنا موخر کرنے کا اعلان کردیا۔حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی کے مطالبات پر عمل درآمد کے لیے معاہدے طے پا گیا ہے، دھرنا موخر کررہے ہیں ختم نہیں۔انہوں نے کہا کہ آج دھرنے کے مقام پر جلسہ کرینگے اور دھرنے کو مؤخر کرنے کا باقاعدہ اعلان کرینگے، حکومت نے معاہدے پر عمل نہ کیا تو دھرنا پھر شروع ہوگا۔
Load/Hide Comments




