126ممالک کیلئے پاکستان کی ویزا پالیسی کا اجراء آج ہو گا
پاکستان کے دروازے دنیا کے لئے کھولے جا رہے ہیں،وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس-
خلیجی ممالک کے رہائشی صرف پاسپورٹ لے کر پاکستان آئیں گے تو فوری ویزا جاری کر دیا جائے گا، پاکستان کے لئے ویزا 90 دن کے لئے ہوگا، 126 ممالک کے لوگ ایک سادہ فارم پُر کر کے آسانی سے ویزا حاصل کر سکیں گے
ویزا فارم میں صرف 30 سوالات ہیں جن کا جواب دینے پر فوری طور پر ویزا جاری کر دیا جائے گا، ہمارا ملک خوبصورت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ بیرون ملک سے سیاح یہاں آئیں، اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کو ہر نعمت سے نوازا ہے،عطا تارڑ
اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے پاکستان کی ویزا پالیسی کا اجراء کیا جا رہا ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کے 126 ممالک کے لئے ویزا فیس ختم کر دی گئی ہے، ویزا دینے کا عمل انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے، پاکستان کے لئے ویزا 90 دن کے لئے ہوگا، 126 ممالک کے لوگ ایک سادہ فارم پُر کر کے آسانی سے ویزا حاصل کر سکیں گے۔عطا تارڑ نے کہا کہ ویزا فارم میں صرف 30 سوالات ہیں جن کا جواب دینے پر فوری طور پر ویزا جاری کر دیا جائے گا، ہمارا ملک خوبصورت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ بیرون ملک سے سیاح یہاں آئیں، اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کو ہر نعمت سے نوازا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کے رہائشی صرف پاسپورٹ لے کر پاکستان آئیں گے تو فوری ویزا جاری کر دیا جائے گا، پاکستان کے دروازے دنیا کے لئے کھولے جا رہے ہیں۔




