سوڈان میں شدید بارشوں سے 68 افراد جاں بحق

سیلاب کے سبب جون سے اب تک تقریباً 27 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں-تصویر: اے پی

اقوامِ متحدہ کے مطابق 2019ء کے بعد سے ہونے والی ان شدید بارشوں نے ملک کے مغربی، شمالی اور مشرقی حصوں کو متاثر کیا ہے اور گھروں، کھیتوں اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچایا ہے

خرطوم: افریقی ملک سوڈان میں شدید بارشوں کے سبب درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق رواں سال ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 68 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔اقوامِ متحدہ کے مطابق 2019ء کے بعد سے ہونے والی ان شدید بارشوں نے ملک کے مغربی، شمالی اور مشرقی حصوں کو متاثر کیا ہے اور گھروں، کھیتوں اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچایا ہے۔ سیلاب کے سبب جون سے اب تک تقریباً 27 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

مغربی دارفر ریاست کے جبل مارا کے علاقے روکیرو میں بارشوں کے سبب 12 افراد کی موت واقع ہوئی۔

علاقے کے روایتی رہنما عبداللہ حسین آدم کا کہنا تھا کہ عموماً جبل مارا میں سیلاب نہیں آتے۔ یہاں بارش بہت ہوتی ہے لیکن پانی بہہ جاتا ہے۔ یہ سال مختلف ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان لوگوں کو نو افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ تین افراد ابھی بھی لا پتہ ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں