عمران خان کی سہولت کاری کا الزام، اڈیالہ جیل کے دو سابق افسران سے تفتیش
دونوں افسران کو حساس اداروں کی سفارش پر 21 جون کو عہدوں سے ہٹایا گیا تھا-فوٹو: فائل
دونوں افسران پر الزام ہے وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ خصوصی ڈیوٹی کرتے ہوئے سہولت کاری کرتے تھے اور مذکورہ افسران عمران خان کے سیل تک جانے کے مجاز تھے
دونوں افسران سے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور افسران کے درمیان رابطوں کے واضح ثبوت بھی سامنے آگئے ہیں جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جارہی ہے
راولپنڈی: حساس اداروں نے بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کے الزام پر اڈیالہ جیل کے دو سابق افسران سے تفتیش شروع کردی۔
ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق راولپنڈی میں حساس اداروں نے اڈیالہ جیل کے دو سابق افسران سے بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کے حوالے سے تفتیش کی۔حساس اداروں نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے پوچھ گچھ کی، دونوں افسران کو حساس اداروں کی سفارش پر 21 جون کو عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق دونوں افسران پر الزام ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ خصوصی ڈیوٹی کرتے ہوئے سہولت کاری کرتے تھے اور مذکورہ افسران عمران خان کے سیل تک جانے کے مجاز تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کے حوالے سے جاری تفتیش میں حساس اداروں نے دونوں افسران سے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور دونوں افسران کے درمیان رابطوں کے واضح ثبوت بھی سامنے آگئے ہیں جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جارہی ہے۔




