اسماعیل ہنیہ کو کیسے شہید کیا گیا ، بیٹے نے بڑا انکشاف کردیا

گزشتہ ماہ کے آخری روز اسماعیل ہنیہ کو ایران میں ایک پُراسرار حملے میں شہید کیا گیا تھا-

میرے والد سوتے وقت اپنا موبائل فون تکیہ پر سر کے پاس رکھتے تھے اور اسی موبائل سے لوکیشن کا پتا چلا کر اسرائیل نے گائیڈڈ میزائل سے حملہ کیا،عبدالسلام ہنیہ کا بڑا انکشاف

دوحہ: اسماعیل ہنیہ کو کیسے شہید کیا گیا اس حوالے سے تاحال متضاد اطلاعات آ رہی ہیں تاہم ان کے بیٹے نے آج ایک بڑا انکشاف کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادے عبدالسلام نے بتایا کہ والد کو ایران کے ایک حساس مہمان خانے میں اُن کے موبائل فون کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔عبدالسلام ہنیہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد سوتے وقت اپنا موبائل فون تکیہ پر سر کے پاس رکھتے تھے اور اسی موبائل سے لوکیشن کا پتا چلا کر اسرائیل نے گائیڈڈ میزائل سے حملہ کیا۔اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادے نے ان رپورٹس کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ حماس کے سربراہ کے کمرے میں بم نصب کیا گیا تھا۔عبدالسلام ہنیہ نے کہا کہ والد کے ساتھ والے کمرے میں ذاتی محافظین اور مشیر موجود تھے اگر بم دھماکا ہوتا تو ان لوگوں کا کمرہ بھی تباہ ہوجاتا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 31 جولائی کو تہران کے ایک سرکاری اور حساس مہمان خانے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایران کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد رات قیام کے لیے پہنچے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں