تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک فٹ رہ گئی، سپل ویز کھول دئیے گئے

8 لاکھ کیوسک سرپلس پانی سپل ویز اور پاور ہاؤس کے ذریعے خارج ہو جاتا ہے، بروقت تربیلا ڈیم نہ بھرنے سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے-

ارسا نے وافر پانی کی دستیابی کے باوجود ڈیم 1 فٹ خالی رکھنے پر واپڈا سے وضاحت طلب کر لی، ذرائع کے مطابق ارسا نے جی ایم تربیلا کو 19 اگست کو طلب کر لیا،ارسا ذرائع
ارسا نے وضاحت طلب کی ہے کہ واپڈا نے بروقت ڈیم نہ بھر کر کس کی سہولت کاری کی، ڈیم بھرا رہنے سے سرپلس پانی کی صوبوں میں مساوی تقسیم ہوتی ہے،ارسا ذرائع

غازی: تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک فٹ رہ گئی، سپل ویز کھول دئیے گئے۔
ڈیم میں پانی کی سطح 1549 فٹ ہوگئی، انتہائی سطح 1550 فٹ ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ ایکڑ فٹ ہوگیا، 20 اگست تک تربیلا ڈیم 1 فٹ خالی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ارسا نے وافر پانی کی دستیابی کے باوجود ڈیم 1 فٹ خالی رکھنے پر واپڈا سے وضاحت طلب کر لی، ذرائع کے مطابق ارسا نے جی ایم تربیلا کو 19 اگست کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق ارسا نے وضاحت طلب کی ہے کہ واپڈا نے بروقت ڈیم نہ بھر کر کس کی سہولت کاری کی، ڈیم بھرا رہنے سے سرپلس پانی کی صوبوں میں مساوی تقسیم ہوتی ہے۔
ارسا ذرائع کے مطابق 8 لاکھ کیوسک تک سرپلس پانی سپل ویز اور پاور ہاؤس کے ذریعے خارج ہو جاتا ہے، بروقت تربیلا ڈیم نہ بھرنے سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق دریائے سندھ سے آنے والا پانی نشیبی علاقوں کو بھیجا جائے گا، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 2 لاکھ 83 ہزار کیوسک ہے،

تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھلنے سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں