کے الیکٹرک نے بجلی مزید 3 روپے مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی

نیپرا درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد تحریری فیصلہ جاری کرے گی،کے الیکٹرک ترجمان -فوٹو: فائل

کراچی: شہر قائد کے باسیوں کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے کیونکہ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق جولائی 2024ء کیلئے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر نیپرا میں 29 اگست کو عوامی سماعت ہوگی،درخواست میں 3.09 روپے فی یونٹ ایف سی اے اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق نیپرا درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد تحریری فیصلہ جاری کرے گی۔ عوامی سماعت کے بعد نیپرا کے فیصلے کے ذریعے واضح کیا جائےگا کہہ ایف سی اے کس مہینے کے بل میں لاگو ہوگا۔کے الیکٹرک ترجمان نے وضاح کی کہ ایف سی اے کا انحصار ایندھن کی عالمی سطح پر قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور جنریشن مکس پر ہوتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں