ایران بس حادثے میں جاں بحق پاکستانی زائرین کی نماز جنازہ ادا
یزدان ایئرپورٹ پر پاکستانی زائرین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی-فوٹو: اسکرین گریب
اسلام آباد: ایران کے شہر یزدان میں بس حادثے میں جاں بحق پاکستانی زائرین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بس حادثے میں جاں بحق پاکستانی زائرین کی نماز جنادہ یزدان ایئرپورٹ پر ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پاکستانی سفارت خانہ کے عہدیداروں سمیت ایرانی حکام نے شرکت کی۔یزدان میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جاں بحق پاکستانی زائرین کی میتیں وطن واپس روانہ کی جا رہی ہیں۔
Load/Hide Comments




