سال25- 24ء کے مقررہ کردہ 12913 ارب کے ٹیکس کیلئے ایف بی آر نے ورکنگ گروپ قائم کردیا

ریونیو موبلائزیشن کیلئے پروسیجرز و ہیومین ریسورس و ایڈمن اور ٹیکس پیئرز فسلیٹیشن سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کی جائیں گی-فوٹو: فائل

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں مالی سال 25-2024ء کیلئے مقرر کردہ 12913ارب روپے کے نظر ثانی شدہ ہدف کا حصول یقینی بنانے کے حوالے سے ریونیو موبلائزیشن کیلئے پاکستان کسٹمز سروس اور ان لینڈ ریونیو سے تعلق رکھنے و الے گریڈ سترہ تا 20 کے 32 افسران پر مشتمل ایف بی آر ریفامز ورکنگ گروپ قائم کردیا ہے۔اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ریونیو موبلائزیشن کیلئے قائم ایف بی آر ریفامز ورکنگ گروپ رواں مالی سال کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے حصول کیلئے ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے مختلف ایریاز میں اہم اصلاحات بارے سفارشات تیار کرے گا.نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریونیو موبلائزیشن کیلئے پروسیجرز و ہیومین ریسورس و ایڈمن اور ٹیکس پیئرز فسلیٹیشن سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کی جائیں گی فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام ممبران کو ہدایت کی ہے کہ کل(ہفتہ)صبح نو بجے تک ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کو رپورٹ کریں۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ورکنگ گروپ کا اجلاس 27 اگست 2024ء تک جاری رہے گا جس میں مزید تین دن کی توسیع کی جاسکے گی۔واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے حال ہی میں رواں مالی سال کے ٹیکس وصولیوں کے ہدف پرنظر ثانی کرتے ہوئے 12970 ارب روپے سے کم کرکے 12913ارب روپے کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہدف پر یہ نظر ثانی آئی ایم ایف کی رضامندی سے کی گئی ہے اور اس کے بعد ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو آن بورڈ لے کر جولائی 2024ء سے جون 2025ء تک 12913ارب روپے کے ٹیکس وصولی کے مطلوبہ ہدف کو پورا کرنے کے لیے ماہانہ اور سہہ ماہی اہداف بھی فیلڈ فارمشنز کو تفویض کردیئے ہیں۔جس کے تحت ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 2642ارب روپے رکھا ہے جس کے تحت جولائی 2024ءکا ہدف 656 ارب روپے، اگست2024ءکیلئے 898 ارب روپے اور ستمبر 2024ءکیلئے 1098 ارب روپے مقرر کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں