وزیراعلٰی پنجاب نے کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کر دی

پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا، مریم نواز -فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کچے کے خطرناک ترین ڈاکوؤں (ہائی ویلیو ٹارگٹ) کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کر دی گئی ہے، وزیراعلٰی مریم نواز نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔مریم نواز کی ہدایت پر خطرناک ڈاکو کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے جبکہ تیسری کیٹگری کے ڈاکوؤں کی گرفتاری پر 25 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا۔
وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں