چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے وزارت خزانہ نے حکمت عملی تیار کرلی
حکومت چینی کی قیمتوں میں اضافے کے عوامل کا مکمل جائزہ اوریومیہ بنیاد پر پرائس مانیٹرنگ بھی کی جائے گی-فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے چینی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے پرچون اور تھوک کی قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومت قیمتوں پر کڑی نظر رکھے گی۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا کہ حکومت چینی کی قیمتوں میں اضافے کے عوامل کا مکمل جائزہ لیتی رہے گی جبکہ یومیہ بنیاد پر پرائس مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت چینی کی مارکیٹ قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ کو آگاہ رکھے گی۔
Load/Hide Comments




