شاہین شاہ آفریدی کا نومولود بیٹے کی تصویر کیساتھ پہلا بیان، نام بھی بتادیا
شاہین شاہ نے بیٹے کا نام عالیار آفریدی رکھا ہے،24 اگست میرے لیے ہمیشہ ایک خاص دن رہے گی-
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بیٹے کی پیدائش پر ایک جذباتی پوسٹ لکھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے نومولود بیٹے کا ننھا منا سا ہاتھ نظر آ رہا ہے۔ بچے نے اپنی ماں کی انگلی پکڑی ہوئی ہے اور کرکٹر نے اہلیہ اور بچے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔اس تصویر کے کیپشن میں شاہین شاہ آفریدی نے اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس لمحے نے سب کچھ بدل دیا، میرا دل اور زندگی اب اور بہتر ہو گئی ہے، 24 اگست میرے لیے ہمیشہ ایک خاص دن رہے گی۔قومی ٹیم کے باؤلر نے مزید لکھا کہ میں اپنی بیگم کا شکریہ ادا کرتا ہوں وہ ہماری اس چھوٹی سی فیملی کا سپورٹ سسٹم ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے کا نام بھی ظاہر کردیا۔
Shaheen Shah Afridi _ This moment changes everything! 🥹 My heart is full and my life just got a whole lot better. 24_08_2024 will always be special to us…. _ Instagram
انھوں نے لکھا کہ دنیا میں آمد پر اپنے بیٹے عالیار آفریدی کو خوش آمدید کہتے ہیں .یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی شادی معروف کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ گزشتہ برس 3 فروری کو ہوئی تھی۔




