راولپنڈی ٹیسٹ؛ ڈریسنگ روم کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

منیجمنٹ کی فاسٹ باؤلرز کی گرتی ہوئی رفتار پر تشویش کا اظہار -فوٹو: پی سی بی

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی تاریخی ہزیمت کے بعد قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم منیجمنٹ باؤلرز کی کارکردگی سے ناخوش ہے جبکہ سینئر کھلاڑیوں نے فاسٹ باؤلرز کی گرتی ہوئی رفتار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ ٹیم منیجمنٹ کا خیال ہے کہ پاکستانی فاسٹ باؤلرز پچ پر موجود گھاس کا فائدہ نہیں اٹھاسکے۔راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ میچز میں پہلی ہار تھی۔واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز پر ڈیکلیئر کر دی تھی، بعدازاں پاکستانی باؤلنگ نے 565 رنز بنوادیئے جس سے میچ ڈرا لگ رہا تھا لیکن ڈرامائی انداز میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں محض 146 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور بنگلادیش نے 10 وکٹوں سے تاریخی فتح سمیٹ کر شائقین کے دل توڑ دیئے۔دوسری جانب قومی ٹیم کو سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے پاکستان کو دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی، دونوں ٹیمیں 30 اگست سے 3 ستمبر دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل آئیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں