اگلے 2 یا 3 سال میں اعلان کر دوں گا،ریٹائرمنٹ کے سوال پر رونالڈو کا جواب

سعودی عرب میں کھیل کر خوش ہوں اور اسے ریٹائرمنٹ تک جاری رکھنا چاہتا ہوں،رونالڈو-فوٹو: النصر

کراچی: ریٹائرمنٹ کے سوال پر معروف پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا جواب سامنے آگیا۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں فٹ بال کے مقبول ترین کھلاڑی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں کب ریٹائر ہوں گا کیونکہ مجھے ابھی فٹ بال کے میدان میں بہت کچھ کرنا ہے لیکن ممکنہ طور پر اگلے 2 یا 3 سال میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں گا۔رونالڈو نے کہا کہ میں النصر سے ہی اپنی ریٹائرمنٹ لوں گا کیونکہ میں اس کلب میں بہت خوش ہوں، سعودی عرب میں کھیل کر خوش ہوں اور اسے ریٹائرمنٹ تک جاری رکھنا چاہتا ہوں۔خیال رہے کہ رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے کے بعد دسمبر 2022ء میں النصر میں شمولیت اختیار کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں