راجن پور؛ پولیس کا لونڈ گینگ کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن، مغوی بازیاب

مغوی احد ولد اللہ بخش ٹرک ڈرائیور اور سخی سرور کا رہائشی ہے جسے اغوا کاروں نے 3 روز قبل اغوا کیا تھا-فوٹو: فائل

راجن پور: پولیس نے لونڈ گینگ کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرالیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق سرکل بنگلہ اچھا کچہ میں راجن پور پولیس نے لونڈ گینگ کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے مغوی احد ولد اللہ بخش کو بازیاب کرالیا۔ترجمان کے مطابق پولیس نے ڈیجیٹل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اغوا کاروں کا سراغ لگایا، پولیس کی پیش قدمی پر کچے کے ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد ڈاکو مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق مغوی احد ولد اللہ بخش ٹرک ڈرائیور اور سخی سرور کا رہائشی ہے جسے اغوا کاروں نے 3 روز قبل اغوا کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں