صحافیوں کو کوریج سے روکنے کا کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نےپی سی بی سے جواب طلب کر لیا

کوریج ، رپورٹنگ اور تجزیہ کرنا آئین کے تحت صحافیوں کابنیادی حق ہے‘جسٹس بابر –

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے صحافیوں کو کوریج سے روکنے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بورڈ سے جواب طلب کرلیا ہے۔ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے.اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی جانب سے کیس کی سماعت کی گئی تھی، سینئر وکیل عبدالواحد قریشی صحافیوں کی جانب سے پیش ہوئے۔

دوران سماعت جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ کوریج کرنا صحافیوں کا بنیادی حق ہے، رپورٹنگ کرنا اور تجزیہ کرنا آئین کے تحت بنیادی حق ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے جبکہ اسپورٹس جرنلسٹس کو ایکریڈیشن کارڈ جاری نہ کرنے پر پی سی بی سے جواب طلب کرلیا ہے۔عدالت نے سیکرٹری پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صحافیوں کو کوریج سے روکنے کے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے 27 اگست کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے صحافیوں کو میچز کی کوریج سے روکنے کے معاملے پر سپورٹس جرنلسٹس نے اسلام آباد میں درخواست جمع کروائی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں