اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز عطا کر دیا گیا

نوازاصدر مملکت نے ارشد ندیم کیلئے اپنی جانب سے 10 کروڑ روپے انعام کا بھی اعلان کیا-فوٹو: فائل

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز عطا کر دیا۔
ایوانِ صدر میں خصوصی تقریب میں ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز عطا کیا گیا۔ ہلالِ امتیاز عطا کرنے کی خصوصی تقریب براہِ راست نشر کی گئی۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو گیم میں نیزہ 92.97 میٹر تک پھینک کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا اور پہلی مرتبہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو حکومت پاکستان کی جانب سے ہلالِ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔صدر آصف علی زرداری نے کھیل کے شعبے میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازاصدر مملکت نے ارشد ندیم کیلئے اپنی جانب سے 10 کروڑ روپے انعام کا بھی اعلان کیا.بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ارشد ندیم نے ملاقات بھی کی ،ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ بنا کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا.صدر مملکت نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی، مسلسل محنت اور لگن کو سراہا،ارشد ندیم نے ملک کے لاتعداد نوجوان کھلاڑیوں کو بھی متاثر کیا ہے.انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دیگر کھیلوں خصوصاً سنگلز کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،کھلاڑیوں کے بچوں کو اسکالر شپ دی جانی چاہیے.کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سندھ حکومت کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انڈومنٹ فنڈ میں 250 ملین روپے کا حصہ ڈالنے کا کہوں گا.

ارشد ندیم نے نوجوانوں کو رکاوٹیں عبور کرنے ، عالمی سطح پر کھیلوں کے میدان میں شناخت بنانے کا حوصلہ دیاہے.صدر مملکت کہاکہ امید ہے کہ ارشد ندیم مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے.ارشد ندیم نے ہلالِ امتیاز ایوارڈ دینے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیااورجیولین تھرو ایونٹ کا عالمی .ریکارڈ توڑنے کے عزم کا اظہار.صدر مملکت نے ارشد کی کامیابی میں رہنمائی پر کوچ سلمان اقبال بٹ کی خدمات کو بھی سراہا.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں