دوسرا ٹیسٹ،مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث پہلے روز کاکھیل ختم کردیا گیا

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ میر حمزہ کو اسکواڈ میں شامل -فوٹو: فائل

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلے روز کا کھیل مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ختم کردیا گیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بارش اور خراب موسم کی وجہ سے تاحال میچ کا ٹاس بھی ممکن نہیں ہوسکا تھا جبکہ ایمپائرز نے گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث پہلے روز کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا۔پہلے ٹیسٹ میچ میں شریک فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ میر حمزہ کو اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔
پاکستان کا اسکواڈمیں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد ضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد علی، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔
جبکہ بنگلادیش کا اسکواڈمیں کپتان نجم الحسن شانتو، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، مومن الحق، تیج الاسلام، لٹن داس، شادمان اسلام، مہدی حسن میراز، ذاکر حسن، نعیم حسن، شرف الاسلام، ناہید راناشامل ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں