سینیٹ میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعدا بڑھانے کا ترمیمی بل پیش کردیاگیا
بل کی پی ٹی آئی نے مخالفت کی، سپریم کورٹ میں 53 ہزار سے زیادہ کیس زیر التوا ہیں،سینیٹر عبدالقادر-
اسلام آباد سینیٹ میں سپریم کورٹ ججز کی تعداد د 20 تک کے اضافے کا ترمیمی بل پیش کردیا گیا جسےچیئرمین سینیٹ نےمتعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا ۔سینیٹ اجلاس میں بل سینیٹر عبدالقادر نے پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد چیف جسٹس کےعلاوہ 20 کی جائے۔سینیٹر عبدالقادر کے پیش کردہ بل کی پی ٹی آئی نے مخالفت کی۔
سینیٹر عبدالقادر کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ میں 53 ہزار سے زیادہ کیس زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ میں کیس آنے میں دو دو سال لگ جاتے ہیں، میرے خیال میں تو 16 ججز بڑھنے چاہیے، سپریم کورٹ میں آئینی معاملات بہت آرہے ہیں، لارجر بینچ بن جاتے ہیں اور ججز آ ئینی معاملات دیکھتے ہیں۔انہوں نےمزید کہا کہ اربوں روپے کے کیس سپریم کورٹ میں پھنسے ہیں، سپریم کورٹ کے پاس ٹائم نہیں کہ وہ ایسے کیس سنیں، ہمارا عدلیہ کا نظام نیچے سے ٹاپ پر ہے۔




