4 اوورز میڈن :ہانگ کانگ کے باؤلر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسپیل کے چاروں اوورز میڈن کرانے والوں میں آیوش شکلا دنیا کے تیسرے اور مجموعی طور پر چوتھے باؤلر ہیں-فوٹو: انٹرنیٹ

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ کی قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر آیوش شکلا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 اوورز میڈن کرا کے نئی تاریخ رقم کر دی۔فاسٹ باؤلر آیوش شکلا نے یہ کارنامہ منگولیا کے خلاف انجام دیا، انہوں نے اپنے اسپیل کے چاروں اوورز میں ایک رن دیے بنا ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنے اسپیل کے چاروں اوورز میڈن کرانے والوں میں آیوش شکلا دنیا کے تیسرے اور مجموعی طور پر چوتھے باؤلر ہیں۔

ٹی 20 انٹرنیشل میں 24 گیندوں پر مشتمل اسپیل میں ایک بھی رن نہ دینے والوں میں کینیڈا کے سعد بن ظفر اور کیوی باؤلر لوکی فرگوسن شامل ہیں، جبکہ بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں اکشے کارنیوار بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں