حکومت نے تمام وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے نئی پنشن اسکیم متعارف کرادی

یہ اسکیم یکم جولائی 2025ء یا اس کے بعد مستقل بنیادوں پر بھرتی ہونے والے مسلح افواج کے اہلکاروں پر بھی لاگو ہوگی-فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت نے تمام وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے نئی کنٹریبیوٹری پنشن فنڈ اسکیم متعارف کروا دی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی پنشن اسکیم کے حوالے سے وزارتِ خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اسکیم ان تمام ملازمین پر لاگو ہوگی جو یکم جولائی 2024ء یا اس کے بعد مستقل بنیادوں پر بھرتی کیے جائیں گے۔
میمورنڈم کے مطابق اسکیم میں دفاعی بجٹ سے تنخواہ پانے والے سویلین ملازمین بھی شامل ہیں۔ یہ اسکیم یکم جولائی 2025ء یا اس کے بعد مستقل بنیادوں پر بھرتی ہونے والے مسلح افواج کے اہلکاروں پر بھی لاگو ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں