نیتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کے لیے سنجیدہ نہیں ہے، جو بائیڈن

امریکی حکام نے اس تازہ ترین تجویز کو آخری کوشش بھی قرار دیا ہے،رپورٹ امریکی اخبار-فوٹو: انٹرنیٹ

یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے ایک نئی تجویز اسرائیلی وزیر اعظم کو بھیجی گئی ہے اور تاحال انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا ہے،امریکی اخبار
جب ان سے پوچھا کیا نیتن یاہو کافی کام کر رہے ہیں تو بائیڈن نے جواب دیا کہ ’نہیں‘، لیکن کہا کہ امریکہ ہار نہیں مانے گا اور معاہدے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا

واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوغزہ کے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے ہیںجو بائیڈن نے کہا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو حماس کے ساتھ یرغمالیوں کے معاہدے اور جنگ بندی کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے ایک نئی تجویز اسرائیلی وزیر اعظم کو بھیجی گئی ہے اور تاحال انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا نیتن یاہو کافی کام کر رہے ہیں تو بائیڈن نے جواب دیا کہ ’نہیں‘، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ہار نہیں مانے گا اور معاہدے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے اس تازہ ترین تجویز کو آخری کوشش بھی قرار دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں